قیادت تبلیغ مجلس انصار اللہ برطانیہ
Qiadat Tabligh Majlis Ansarullah UK
یٰٓاَیُّھَاالرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ ط وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسٰالَتَہٗ ط وَ اللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ ط اِنَّاللّٰہَ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الْکٰفِرِیْنَ۔(المائدہ 68 ) اے رسول! اچھی طرح پہنچا دے جو تیرے ربّ کی طرف سے تیری طرف اتارا گیا ہے۔ اور اگر توُ نے ایسا نہ کیا تو گویا توُ نے اس کے پیغام کو نہیں پہنچایا۔ اور اللہ تجھے لوگوں سے بچائے گا۔ یقیناً اللہ کافر قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔
O Messenger! Convey to the people what has been revealed to thee from thy Lord; and if thou do it not, thou hast not conveyed His Message at all. And Allah will protect thee from men. Surely, Allah guides not the disbelieving people. [5:68]
وَمَنْ ا َحْسَنُ قَوْ لاَ َمِّمَّنْ دَعَآ اِلَی اللّٰہِ وَعَمِلَ صَا لِحاََ وَّقَالَ اِنَّنِییْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔( حٰمٓ السّجدۃ 34)
اور اس سے زیادہ اچھی بات کس کی ہو گی جو کہ اللہ کی طرف لوگوں کو بُلاتا ہےاور اپنے ایمان کے مطابق عمل کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مَیں تو فرمانبرداروں میں سے ہوں۔
And Who is better in speech than he who invites men to Allāh and does righteous deeds and says, ‘I am surely, of those who submit?’ {HA MIM AL-SAJDAH_34}
حدیث النبوی ﷺ
عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِّیِ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فَوَ اللّٰہِ لَاَنْ یَّھْدِیَ اللّٰہ بِکَ رَجُلاً وَا حِدًا خَیْرٌلَکَ مِنْ حُمْرِالنَّعَمِ۔(مسلم)حضرت سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ خدا کی قسم !تیرے ذریعہ ایک آدمی کا ہدایت پاجانا اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ بہتر ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے کلام میں دعوتِ اِلیٰ اللہ کو چیلنج کے رنگ میں فرمایا ہے وَمَنْ ا َحْسَنُ قَوْ لاَ َمِّمَّنْ دَعَآ اِلَی اللّٰہِ کہ داعی الیٰ اللہ سے احسن قول کس کا ہو سکتا ہے اور پھر اپنے سب سے پیارے اور سب پیغام رسانوں سے زیادہ امانت دارکو مخاطب کرکے فرمایا یٰاَیُّھَاالرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّک ط وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ کہ اگر تو نے تبلیغ نہ کی تو تونے اپنی رسالت کا یا میری پیغام رسانی کا حق ہی ادا نہیں کیا۔یہ ایک محاورہ کلام ہے کہ جو میرا سب سے قریبی ہے جس سے بڑھ کر تمہیں کوئی وجود نظر نہیں آسکتا وہ بھی اگر رعایت کا مستحق نہیں تو تم جو ادنیٰ ہو کیسے رعایت کے مستحق ہو۔ دراصل یہ تنبہہ آنحضرت ﷺ کو ہی نہیں بلکہ ساری امت کو کی جا رہی ہے ۔
نیز اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’ ھو الذی ارسل رسولہ بالھدی و دین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ‘‘ کہ خدا وہ ہے جس نے اس رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا کہ اسے تمام دینو ں پر غالب کرے ۔ مفسرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ پیشگوئی امام مہدی اور مسیح موعود ؑ کے ذریعہ پوری ہو گی اور اللہ تعالیٰ نے اس موعود وجود کو بھیجا جو آنحضرت ﷺ کا بروز کامل بن کر آیا جس کے ذریعہ یہ اشاعت دین مقدر تھی۔
(Divine Revelation to Hadhrat Promised Messiah علیہ الصلوٰۃ والسلام)
This revival of the true Islamic teachings was initiated by the founder of the community Hardhat Mirza Glulam Ahmad (peace be upon him), who said:
The mission for which I have been appointed is to remove that growing gap in the relationship between God and His creation and replace it once again with the relationship of love and sincerity; and by allowing the truth to manifest itself, cause religious wars and discord to end and thus lay the foundation for peace.
(Lecture Lahore, Ruhani Khaza’in Vol-20 Page-180)
In the same way we believe that the sun will rise from the west. However, I have been shown in a dream that the meaning of the sun rising from the west is that the western countries which have been under darkness of disbelief and have lost their direction will be lightened with sun of the truth and they will get their share of Islam. I saw that I am in London city, where I am standing on a podium and I am making a speech in the English language giving strong arguments to establish the truth of Islam. After this, I caught many birds which were sitting on small tress. These birds were white in colour and their bodies were equal to the size of a partridge. So I interpreted in this way that perhaps not me, but my writing will spread in those people and many of the righteous English people will accept the truth of Islam. (Izala e Auham, Roohani Khazain Vol.3 page 376-377)
تبلیغ کا جوش
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں تبلیغ کا جوش بڑی شدت سے پایا جاتاتھا۔ آپ فرماتے ہیں: ہمارے اختیار میں ہو تو ہم فقیروں کی طرح گھر بہ گھر پھر کر خدا تعالیٰ کے سچے دین کی اشاعت کریں اور اس ہلاک کرنے والے شرک اور کفر سے جو دنیا میں پھیلا ہوا ہے لوگوں کو بچا لیں۔ اگرخدا تعالیٰ ہمیں انگریزی زبان سکھا دےتو ہم خود پھر کر اور دورہ کر کے تبلیغ کریں۔ اور اس تبلیغ میں زندگی ختم کر دیں خواہ مارے ہی جاویں۔ (روحانی خزائن سیٹ۔ملفوظات جلد سوم ، صفحہ 292- 291)
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ تبلیغ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں:
نبی اور اُس کے جانشین خلیفہ کا پہلا کام تبلیغ الحق اور دعوت اِلی اللہ الخیر ہوتی ہے۔ وہ سچائی کی طرف لوگوں کو بلاتا ہے۔ اور اپنی دعوت کو دلائل اور نشانات کے ذریعہ مضبوط کرتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ وہ تبلیغ کرتا ہے۔۔حضرت مصلح موعود ؓ نے ایک اور موقع پر فرمایاکہ، ’’ آپ کو ،آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں ، تبلیغ کریں ، تبلیغ کریں ، تبلیغ کریں ، یہاں تک کہ ، حق آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے، اور اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے، اور دنیا میں صِرف،محمدرسول اللہ ﷺ کی حکومت ہو۔ (بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ، نومبر 1962)
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ مغرب میں تبلیغ کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئےفرماتے ہیں:
حضور نے مغربی ممالک میں رہنے والے احمدیوں کو إن کےایک اہم فرض کی طرف توجہ دلائی۔حضور نے إنہیں مخاطب کرکے فرمایا یہ باتیں میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ تم جو یہاں رہتے ہو تو یہاں کے لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچاؤ اگر تم تبلیغ کروگےاور اسلام پر یہ لوگ کوئی اعتراض کریں گےتو خدا تعالیٰ خود تمہیں اس کا جواب سکھائے گا تم کسی اعتراض کا خوف دل میں لائے بغیرنڈر ہوکر ان لوگوں کو تبلیغ کرو اوریاد رکھو کہ احمدیت اس اسلام کا نام ہے جسے درمیانی زمانہ کی بدعات سے پاک کرکے پھر اس کی اصل شکل میں پیش کیا گیا ہے اس پرکسی قسم کا اعتراض وارد نہیں ہوسکتا اگر کوئی غلط فہمی یا نہ سمجھی کی وجہ سے اعتراض کرتا ہے تو وہ یقیناً غلطی پر ہے۔خدا تمہیں خودایسا جواب سکھائے گا جس سے اعتراض کرنے والے کی تسلی ہوجائے گی۔ (خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جولائی 1980 بمقام مسجد نور فرینکفرٹ،جرمنی)
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ تبلیغ کے فرض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
اے محمد مصطفیٰﷺ کے غلامو! اور اے دین مصطفیٰ ﷺ کے متوالو ! اب اس خیال کو چھوڑ دو کہ تم کیا کرتے ہو اور تمہارے ذمہ کیا کام لگائے گئے ہیں۔ تم میں سے ہر ایک مبلغ ہے اور ہر ایک خدا کے حضور اس بات کاجواب دہ ہو گا۔ تمہارا کوئی بھی پیشہ ہو، کوئی بھی تمہارا کام ہو، دنیا کے کسی خطہ میں تم بس رہے ہو، کسی قوم سے تمہارا تعلق ہو تمہارا اوّلین فرض یہ ہے کہ دنیا کو محمد مصطفیٰﷺ کے رب کی طرف بلاؤ اور ان کے اندھیروں کو نور میں بدل دو اور ان کی موت کو زندگی بخش دو۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آٰمین
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کا تبلیغ کے بارے ارشادات درج ذیل ہیں:
اور یہی امانت آخری زمانہ میں مسیح محمدی کے سپرد کی گئی ہے۔ اگر اس کے ماننے والے اس کا حق ادا نہیں کرینگے تو وہ ان کا موء خذہ کیا جائے گا۔پس ہمارے لئے بڑی فکر انگیز بات ہے ۔ اس حوالے سے مَیں نظام جماعت اور ذیلی تنظیموں کو کہتا ہوں خدام ، انصار اور لجنہ کو ان سب نظاموں کو کہ اپنی ذمہداریوں کو سمجھیں اور اپنی امانت کا حق ادا کریں۔ صرف افراد جماعت سے کامل اطاعت کی امید نہ رکھیں بلکہ اپنے فرائض بھی احسن طریق سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔ اگر ہماری کوششیں مزید مربوط اورمضبوط ہونگی اور پورے نظام کو ہم فعال کرنے والے ہونگے ہر طرف سے کوشش ہورہی ہوگی تو دعوت الی اللہ کا کام کئی گناہ بڑھ سکتاہے اس میں بہت گنجائش ہے۔ (خطاب فرمودہ برموقع جلسہ سالانہ بنگلہ دیش 6فروری2011 )
ہر احمدی جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام سے سچا عہد بیعت ہے اس کا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے اس عہد بیعت کو نبھاتے ہوئے اس پیغام کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ہمارے سپرد فرمایا ہے إس قوم کے ہر فرد تک پہنچائیں۔ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 22 دسمبر 2006)
ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے انصار کو خطاب کرتے ہوئے سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ یوکے 2009کے موقع پر فرمایا کہ: انصار اللہ کی ایک خاصی تعداد ایسی ہے جو فارغ ہے تو بجائے گھر میں بیٹھنے کے ، گھر والوں کو پریشان کرنے کے مجلس انصار اللہ کو باقاعدہ ایسی سکیم بنانی چاہیئے جس کے تحت انصار اللہ کے جو ممبران ہیں اُن کو تبلیغ کے لئے استعمال کیا جائے اور وہ انصار جو فارغ ہیں خود بھی اپنے آپ کو اس کے لئے پیش کریں اور تبلیغ کے میدان میں مدد کریں۔
Structure Tabligh departments
National (Qiadat Tabligh)
Regional (Nizamat Tabligh)
Local (Muntazim Tabligh)
Role and Responsibilities – Regional Nazim Tabligh
Role and Responsibilities – Muntazim Tabligh in Majlis
Regional Tabligh Team Organisation (Suggestion)
Special Instructions
Majlis Ansarullah UK – Tabligh Programme
Majlis Targets |
Peace Tree Plantation in allocated Village/ local area. (Follow Guidelines provided) – (Invite local MP/ Mayor and invite local Newspapers / Media in this event.)(Shura 2016 Recommended: i. More charitable work should be carried out by Majalis in their local area. ii. Tabligh and other events that provide the introduction of our Jama’at should be reported to the local and wider media immediately.) |
Village Tabligh Project Village Visit monthly: D2D Leaflets Distributions, organise Tabligh stall/Contact village Charity/Council/Church/Library or similar village-based organisations. Village Summer Fair yearly: Reserve your space well in time for Exhibition/ Charity Stall etc. |
Tabligh Stalls in allocated Village or City area. (Shura 2016 Recommended: There is a need of Tabligh Stall upgrade in its style, structure and contents. The Tabligh Stalls may be modernised by the aid of electronic displays use of Laptops, Tablets etc, according to the available resources. The stalls should have highlighted messages on current issues, keeping in mind the needs of the visitors.) |
Individual (One-to-One)Tabligh Sittings: (Ansār Individual project) (Invite neighbours and/or under-preaching individuals at your home) |
Q&A/ Exhibition of The Holy Qur’an/ Interfaith/ Eid Reception/ Street Party. Organise Q&A sessions and other titled events (Also Invite local MP/Mayor and local Newspapers/ external Media) |
Seerat-un-Nabi Jalsa. (Shura 2016 Recommended: i. Should be held at local / regional level and Tabligh guests particularly Non-Ahmadi Muslims friends should be invited. ii. A targeted approach should be considered in reaching out to ethnic communities. |
Tabligh Training Forums/Workshop. (Shura 2016 Recommended: Daiane Ilallah should be trained by organising local Tabligh training forums/workshop on specific topics. Special emphasis should be made on improvement of their communication skills. The appropriate material for training should be provided to Majalis.) |
Bai‘at Target 2 Bai‘ats (Minimum) Each Majlis must work hard to achieve its target. |
Regional Target |
Regional Tabligh Committee Meeting. (Review Tabligh activities reports of Majalis and motivate/ guide Majalis to implement their Tabligh Plans) |
Regional Tabligh Training Forums/Workshop. (In spirit of Shura Recommendation 2016: Daiane Ilallah should be trained by organising regional Tabligh training forums/workshop on specific topics. Special emphasis should be made on improvement of their communication skills. The appropriate material for training should be provided to Majalis.) |
Collection/ Submission of Weekly Tabligh Reports. (Collect weekly Tabligh reports from all Majalis on regular basis and submit to Qiadat Tabligh after proper scrutiny every week) |
Submission Tabligh Events Reports. (Q&A sessions/Exhibition/Interfaith/Eid & Street Party/Village Fairs/Charity Cheque Presentation Event etc – Appropriate photographs may be sent) |
National Programme |
National ASHRA Tabligh (Exercise maximum efforts to involve all Ansār in Tabligh activities. Every Majlis must hold Tabligh stalls in allocated village and city area every day during the ASHRA. Every Nasir should try his best to hold ‘One-to-One’ Tabligh sittings along with other endeavours) |
Website for External
جماعت احمدیہ کے متعلق مزید معلومات کے لئے یہ ویب سائٹ دیں:
www.loveforallhatredfornone.org
Website about Charity Walk for further information
چیرئٹی واک کے متعلق مزید معلومات کے لئے یہ ویب سائٹ دیں:
جماعت احمدیہ کے متعلق ہر قسم کے اعتراضات کے لئے یہ ویب سائٹ اردو احباب کے لئے دیکھئے:
پاکستان کی قومی اسمبلی میں جماعت احمدیہ کے خلاف دوسری آئینی ترمیم کے بارہ میں حقائق، پس منظر اور کاروائی پر تبصرہ:
Multilingual Links for further information